ایمرجنسی سروس اور انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

ایمرجنسی سروس اور انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر( ستارہ امتیاز) اور ریتو سٹاکر سربراہ وفد انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں ادارے مل کرہیلتھ کیئر کے رویوں میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کریں گے۔مزید برآں آگاہی مہم اور تربیتی ورکشاپس سے ہیلتھ کےئر ورکرز ، ایمبولینس سٹاف اور عوام الناس میں شعور و آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاتاکہ ہیلتھ کےئر ورکرز موثر انداز میں اپنا کام سر انجام دے سکیں اور ہیلتھ کےئر ورکرز رسے متعلقہ ایسے حادثات میں واضح کمی لائی جائے جو عدم برداشت کے باعث ہیلتھ سہولیات ، ایمرجنسی وہیکلز اور ہیلتھ کےئر ورکرز کے لیے حادثات کا سبب بنتا ہے۔اس موقع پر ماجک میکسملین پولکو سکی سربراہ پراجیکٹ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے فاؤنڈر ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی پاکستان میں ایمرجنسی سروسز کی بنیاد اور بہترین ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے حوالے سے خدمات کو سراہا ۔

مزید : علاقائی