لاہور پولیس کا مشکوک افراد کے حوالے سے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا مشکوک افراد کے حوالے سے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور پولیس کا شہریوں کی سہولت اور مشکوک افراد کے حوالے سے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، موبائل ایپ کی مدد سے شہری اپنے آس پاس مشکوک افراد کی اطلاع تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے بھی فراہم کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس موبائل فون ایپ بنانے جا رہی ہے جس کی مدد سے شہری اپنی تھانے کے بارے میں معلومات ، تھانے کی حدود کے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع ایک کلک کی مدد سے کر سکیں گے۔ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فون ایپ ، اینڈرائڈ اور ایپل فون کے پلے سٹور میں میسر ہو گئی اور باآسانی اسے ڈان لوڈ کیا جا سکے گا ڈاون لوڈ کرنے کے بعد رجسٹریشن کروانا ہو گئی۔

مزید :

علاقائی -