نیب کا جعلی چیئرمین جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

نیب کا جعلی چیئرمین جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب کے جعلی چیئرمین کو 9جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم بشارت عزیز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بشارت عزیز خود کو نیب کا چیئر مین ظاہر کرتا تھا اور ملزم نے نیب کا جعلی ای میل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا، ایف آئی اے نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پر من گھڑت الزامات عائد کئے اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر شفیق کو ای میل کے ذریعے بلیک میل بھی کیا، ایف آئی اے نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ ملزم سے لیپ ٹاپ اور ای میل اکاؤنٹ سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے ،ملزم بشارت عزیز کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نیب کے جعلی چیئرمین کو 9 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی