ارادہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

ارادہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ارادہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فہد عباس نے ملزم قاسم علی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، چوہنگ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چوہنگ پولیس نے مخبر کی ا طلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے گرفتار کیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، پراسکیوشن نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش میں ملزم گنہگار پایا گیا ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249(اے) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر ملزم کو بری کر دیاہے۔

مزید :

علاقائی -