کینیڈا عالمی امور میں بڑا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، وزیر خارجہ

کینیڈا عالمی امور میں بڑا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، وزیر خارجہ

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کی خاتون وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ عالمی معاملات میں امریکا کے پیچھے ہٹنے کی صورت میں اْن کا ملک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اْن کاکہنا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں سے بین الاقوامی تعلقات کی صورت حال پر اب سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور کینیڈا کے باہمی تعلقات کو انتہائی اہمیت کا عامل قرار دیا ۔ فری لینڈ نے صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹامپ کے رویے کے تناظر میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی امریکا کے قابل اعتماد ہونے پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...