ویتنامی وزیراعظم کی شینزو آبے سے ملاقات

ویتنامی وزیراعظم کی شینزو آبے سے ملاقات

ٹوکیو (اے پی پی) ویتنام کے وزیراعظم نوین پھْک نے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اپنے ہم منصب شینزو آبے کے ساتھ ملاقات کی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں چینی عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں سمندری گشت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جاپان نے ویتنام کی ساحلی گشت کے عمل کو بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ جاپان اس سلسلے میں دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی راضی ہو گیا ہے۔

اور یہ 350 ملین ڈالر کا سمجھوتا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ویتنامی وزیراعظم کے جاپانی دورے کے موقع پر ایک درجن سے زائد معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر