فیصل بینک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر کی دو جائیدادیں 7اور 8جولائی کو نیلام کرنے کاحکم

فیصل بینک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر کی دو جائیدادیں 7اور 8جولائی کو نیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے فیصل بینک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر میسرز مسٹر ٹچ مین کی 5اور 10مرلے کی جائیدادیں 7اور 8جولائی کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جج محسن رضا خان نے فیصل بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ میسرز مسٹر ٹچ مین کے مالک وسیم اشتیاق نے 5اور 10مرلے کی جائیدادیں رہن رکھوا کر قرض لیا ، بینک نے قرض کی عدم ادائیگی پر وسیم اشتیاق کو نادہندہ قرار دیا، بینک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر مسٹر ٹچ مین کے خلاف 20 لاکھ 97ہزار کی ڈگری جاری ہو چکی ہے ،رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر کا سلامت پورہ میں واقع 5مرلے اور سنگھ پورہ میں واقع 10مرلے کا مکان نیلام کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر نے جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیا جس پر عدالت نے فریقین کے اعتراضات اور اکاؤنٹس سٹیٹمنٹ دیکھنے کے بعد فیصل بنک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر میسرز مسٹر ٹچ مین کی 5اور 10مرلے کی جائیدادیں 7اور 8جولائی کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی