جعل سازی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث پروفیسرز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم

جعل سازی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث پروفیسرز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کو گرفتار کر کے 11جولائی کو پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، مزنگ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز ملزم شاہد کمال، ڈاکٹر سہیل ، صفدر اقبال کے خلاف چالان پیش کیا۔پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر 2015ء سے جعل سازی اور فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے،ملزم عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد پیش نہیں ہو رہے ،ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 11جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او مزنگ کو ملزموں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی