امریکا مشرق وسطی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے: جرمنی

امریکا مشرق وسطی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے: جرمنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیگمار گابریئل نے کہاکہ قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی روابط منقطع کرنے سے ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہو جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات سے دوچار مشرق وسطٰی کے خطے میں ٹرمپ کی دخل اندازی بہت ہی خطرناک ہے۔ انہوں نے اسے ’ٹرمپائزیشن‘ قرار دیا۔ زیگمار گابریئل کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب وہ برلن میں اپنے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -