پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیدی

پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیدی

ایجبسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ڈی ایل ایس کی بنیاد پر 19زنز سے فاتح قرار دے دیا گیاجبکہ باؤلر حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے ،انہوں نے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 220 رنز کا ہدف دیا تھاجس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا جو مقررہ ٹائم تک بارش جاری رہنے کے باعث دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف برتری کے باعث فاتح قرار دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان اس وقت 19 رنز آگے تھا اور بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہونے پر پاکستان یہ میچ 19 رنز سے جیت گیا اور قومی ٹیم کو 2 پوائنٹس مل گئے ۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اظہر علی نے کیا اور دونوں کے درمیان 40 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب وہ مورنے مورکل کی گیند پر سلپ میں کھڑے ہاشم آملہ کے ہاتھون کیچ دے بیٹھے، وہ 31 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ اسی اوور میں ہی اظہر علی بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حفیظ 53 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک نے بابر اعظم کا ساتھ دیا اور چوتھی وکٹ کیلئے 26 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ روکنا پڑا، بابر اعظم 31 اور ملک 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان فتح

مزید : صفحہ اول


loading...