دھمکیوں کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ کا علیحدہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

دھمکیوں کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ کا علیحدہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ نے ارکان کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں علیحدہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کیلئے بنائے گئے خصوصی بینچ کو اپنی دوسری 15 روزہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے باہر نکلے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اس موقع پر صحافی کی جانب سے پوچھے گیا کہ کیا جے آئی ٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں؟ تحقیقات میں کیا رکاوٹیں ہیں جس پر انہوں نے کہا اس معاملے پر الگ درخواست دائرکریں گے اور تمام چیزیں عوام کے سامنے لائیں گے۔
جے آئی ٹی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -