سندھ کے بجٹ میں کراچی کا اللہ حافظ

سندھ کے بجٹ میں کراچی کا اللہ حافظ
 سندھ کے بجٹ میں کراچی کا اللہ حافظ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کا اللہ حافظ ہے 183 اسکیمیں بھیجی تھیں لیکن ایک بھی بجٹ میں شامل نہیں کی گئی کراچی کے لئے بجٹ میں ایک بلین روپے رکھے گئے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ، کراچی 150 بلین روپے ٹیکس دیتا ہے لیکن کراچی کی تعمیرو ترقی کے لئے صرف 40 بلین روپے مختص کئے گئے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے ہم نے منتخب نمائندوں کو بلاکر بجٹ تجاویز کی تیاری کے لئے اجلاس بلایا تھا تاکہ شہر کے مختلف علاقوں کے لئے ایسی مفید ترقیاتی سکیمیں تیار کی جائیں جن سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد اور سہولیات فراہم ہوسکیں تاہم ہماری پیش کردہ 183 ترقیاتی سکیموں کی تجاویزمیں سے ایک بھی تجویز منظور نہیں کی گئی جس سے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ریلوے لائن کراس کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ریلوے لائن پر اس کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں جبکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اسی مہینے شجر کاری مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران بڑے پیمانے پر کراچی کے قدیم اور روایتی درخت بڑی تعداد میں لگائے جائیں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی اور موسم کی حدت میں کمی آئے گ

مزید :

صفحہ اول -