پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش
 پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار پاریش راول نے بھارتی ڈراموں کو بورنگ قرار دیتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار پاریش راول نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی فلموں، ڈراموں اور شوز میں کام کرنے کا بہت شوق ہے۔انہوں نے پاکستان کے شہرہ آفاق ڈرامے ’’ہم سفر‘‘ کو اپنا پسندیدہ ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنفوں کے کہانی لکھنے کا انداز بہت منفرد ہے اوران میں کام کرنے والے فنکاروں کی اداکاری بھی کمال ہوتی ہے،’’ یہاں کے ڈرامے بیکار اور بورنگ ہوتے ہیں‘‘

مزید :

صفحہ اول -