ترکی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ گرفتار

ترکی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ گرفتار
 ترکی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ گرفتار

  


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ ٹینر کیلیک کو وکلاء4 سمیت گرفتار کر لیا گیا۔نیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغربی شہر ازمیر میں کارروائی کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کو 22وکلاء سمیت حراست میں لے لیا۔ایمنسٹی کے سیکریٹری جنرل سالیل شیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ترک حکام سے ٹینر سمیت دیگر 22 وکلاء4 کی فوری رہائی اور انکے خلاف الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے بعد فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حراست میں لیے جانے والے 22وکلاء4 کاتعلق بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ہے یا نہیں۔ ترکی میں پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت کے مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے

مزید : صفحہ اول