خواتین امہات المومنینؓ کورول ماڈل بنائیں،عبدالغفار روپڑی

خواتین امہات المومنینؓ کورول ماڈل بنائیں،عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہؓ اسلام کی خاتون اول ہیں، آپؓ اپنے نسب، شرف اور ثروت کے سبب عرب میں ممتاز مقام رکھتی تھیں،مسلم خواتین اپنے اصل کی طرف پلٹ آئیں اور امہات المومنینؓ کورول ماڈل بنائیں، آپؓ نے اپنا سب کچھ آپ ﷺ کے قدموں پر قربان کر کے مہرو وفا، ایثار و سخاوت اور قربانیوں کی وہ مثال قائم کی، جس کی نظیر تاریخ انسانیت پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالوھاب روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا کہ خواتین کو سادگی، قناعت، اطاعت، محنت اورہمدردی کادرس دیا، ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریؓ نبی اکرمﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی تھیں، آقائے دوجہاں انہیں اپنی غمگسار اور راز دان قرار دیتے۔

، آپ فرماتے کہ جب لوگوں نے مجھے بے سہاراکرنا چاہاانہوں نے مجھے سہارا دیا اور میری مددکی، دعوت اسلام کے سلسلے میں جب مشرکین مکہ نے آپ کو طرح طرح کی اذیتیں دیں تو آپؓ انہیں تسلی وتشفی دیتیں۔آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -