حسین نواز کی تصویر میں ایسا کچھ نہیں جس سے مظلومیت ثابت ہو : بلاول بھٹو زرداری

حسین نواز کی تصویر میں ایسا کچھ نہیں جس سے مظلومیت ثابت ہو : بلاول بھٹو ...

لاہور(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حسین نواز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حسین نواز کی تصویر میں ایسا کیا ہے جس پر شور مچایا جارہا ہے تصویر میں ایسا کچھ نہیں جس سے مظلومیت ثابت ہو تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے ویزر اعظم محمد نواز کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی آٹی میں پیشی کی تصویر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حسین نواز کی تصویر میں ایسا کیا ہے اس پر اتنا شور مچایا جارہاہے تصویر میں حسین نواز باعزت طریقے سے کرسی پربیٹھے ہیں قانون کی حکمرانی کی دعویدار تصویر سے مظلومیت ظاہر کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیبل پر کاغذ قلم ہر چیز موجود ہے میز پر ٹشو پڑے ہیں جس سے وہ اپنا پسنہ پونجھتے ہوں گے تصویر میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے مظلومیت ثابت ہو۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول