حسن نواز آج 11بجے ،حسین نواز کل 9 جون کومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے

حسن نواز آج 11بجے ،حسین نواز کل 9 جون کومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے

  

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کی پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم( جے آئی ٹی) میں پیشی کا شیڈول تبدیل ہوگیاہے، حسن نواز آج جمعرات جبکہ حسین نواز جمعہ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نگے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حسین اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔حسن نواز آج جمعرات کی صبح 11 بجے پیش ہونگے اور یہ انکی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی ہو گی جبکہ حسین نواز جمعہ کو پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ اس سے قبل شیڈول کے مطابق حسین نواز کو 9جون اور حسن نواز کو10جون کیلئے جے آئی ٹی میں پیشی کے سمن جاری کئے گئے تھے۔واضح رہے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے دوران اتاری گئی اپنی تصویر منظر عام پر آنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

پیشی شیڈول تبدیل

مزید :

صفحہ اول -