عرب دنیا کے تحفظ کیلئے قطر سے ناتا توڑنا ناگزیر تھا: جامعہ الازہر

عرب دنیا کے تحفظ کیلئے قطر سے ناتا توڑنا ناگزیر تھا: جامعہ الازہر

قاہرہ (این این آئی)مصر کی تاریخی دانش گاہ جامعہ الازہر نے بعض عرب رہنماؤں کی جانب سے قطری حکومت کیساتھ تعلقات توڑنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے عرب اقوام کے اتحاد و استحکام کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازہر نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا وہ گذشتہ چند روز کے دوران خطے میں ہونیوالی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، عرب ممالک کی جانب سے قطر کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، امید ہے مخالفانہ حکومتوں اور نظاموں کی جانب سے عرب خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے کوششیں دگنا کی جائیں گی اور کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

جامعہ الازہر

مزید : صفحہ اول