پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن 11 اور 12 جون کو منعقد ہوں گے، اظہر سلیم

پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن 11 اور 12 جون کو منعقد ہوں گے، اظہر سلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے الیکشن کمشنر اظہرسلیم کملانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن 11 اور 12 جون کو منعقد ہوں گے اور 13 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لئے انصاف اور احتساب کے نام سے دوپینل بنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ ٹاؤن میں آفس کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کیا ، اظہر کملانہ نے پنجاب کے ریجنل الیکشن کمشنروں سے ملاقات کی اور پارٹی الیکشن پر تبادلہ کیا گیا ۔

، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی الیکشن ایس ایم ایس میسج کے ذریعے ہونگے ، اس سلسلے میں تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ، تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں دو پینل انصاف اور احتساب کے نام سے حصہ لے رہے ہیں اور انصاف پینل کو ووٹ کرنے والے موبائل پر میسج کے جواب میں ون دبائیں گے اور احتساب کوووٹ دینے والے میسج کے جواب میں ٹودبائیں گے اور اگر اس کے علاوہ کسی ووٹر نے کوئی اور نمبر دبایا تو اس کا ووٹ ضائع ہوجائے گا ، انہوں نے کہاکہ بطور الیکشن کمشنر پنجاب میری کوشش ہے کہ پارٹی الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف مرکزی چیف الیکشن کمیشن جمعتہ المبارک کو الیکشن آف چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن کا دورہ کریں گے اور پارٹی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4