حکمران شکست دیکھ کر عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں، چودھری اظہر

حکمران شکست دیکھ کر عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و جوہر تاؤن کی یونین کونسل 114سے چئیرمین چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ حکمران اپنی شکست دیکھ کر عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں حکمرانوں نے ایک ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جس کاکام ہی جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی کرکے عوام کو گمراہ کرنا ہے ۔وہ یونین کونسل میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔چودھری اظہر حسین کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت عدلیہ اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا کیونکہ حکومتی صفوں میں بیٹھا ہوا مافیا اداروں ،عدلیہ اور حکومت میں شدید تناو اور کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ حکومت کے ایماء پر ہی نہال ہاشمی نے دھمکیاں لگائی تھیں وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نہال ہاشمی کے الفاظ اپنے نہیں تھے حکومت کا وطیرہ رہاہے کہ اس نے اپنے خلاف آنے والے فیصلوں کو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4