خلیجی ریاستوں کے بائیکاٹ سے قطر کو کئی بحرانوں کا سامنا ، غزائی قلت ، ، معاشرتی معاشی وباؤ سرفہر ست

خلیجی ریاستوں کے بائیکاٹ سے قطر کو کئی بحرانوں کا سامنا ، غزائی قلت ، ، ...

  

ریاض(این این آئی)خلیجی ریاستوں کے بائیکاٹ سے قطر کوکئی بحرانوں کا سامنا ہے، سعودی عرب سے اشیاء کی ترسیل بند ہونے سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔دنیا کی بڑی قطر ایئرلائن کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا،جبکہ خلیجی ریاستوں کے بائیکاٹ نے قطر کے شہریوں کو دوسرے روز بھی پریشانی میں گھیرے رکھا، دارالحکومت دوحہ کے شاپنگ مالز میں کھانے پینے کی اشیاء خریدنے والوں کے چہروں پر آنے والے دنوں کی مشکلات صاف پڑھی جاسکتی ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے سرحد بند رہی تو دودھ، پنیر،چکن کی ترسیل ختم ہوجائے گی اور مہنگائی کی بڑی لہر شہریوں کو لپیٹ میں لے لے گی۔فضائی حدود کی پابندیوں نے بھی قطر ائیرویز کو جکڑ لیا ہے، سعودی عرب، بحرین،متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس بند ہونے کہ وجہ سے ساری پروازیں ایران کی فضائی حدود سے ہوتی ہوئی اپنی منزلوں کی جانب جارہی ہیں، جس کی وجہ سے ایندھن کی کھپت بڑھنے کے ساتھ ٹکٹس بھی مہنگے ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق صرف سعودی فضائی حدودمیں پرواز پر پابندی سے قطر ایئرلائن کو روزانہ 40لاکھ ریال سے زیادہ نقصان ہو گا۔

بحران سامنا

مزید :

صفحہ اول -