حضرت خدیجتہ اسلام کی پہلی مجاہدہ ہیں جنہوں نے اپنے مال کے ذریعے کفر کے خلاف جہاد کیا،علماء کرام

حضرت خدیجتہ اسلام کی پہلی مجاہدہ ہیں جنہوں نے اپنے مال کے ذریعے کفر کے خلاف ...

  

لاہور(پ ر) ممتاز علمائے کرام اور دانشوروں نے کہا ہے کہ ام المو منین حضرت خدیجتہ الکبریٰ اسلام کی پہلی مجاہدہ ہیں جنہوں نے اپنے مال کے ذریعے کفر کے خلاف جہاد کیا آپ نے پیغمبر اسلام کا اپنے مال و جان کے ذریعے اس وقت ساتھ دیا ۔جب پورا عرب حضور اکرم ﷺ کے خون کا پیاسا تھا آپ نے اپنا سب کچھ اسلام کے فروغ کے لئے قربان کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار الحمرا ہال میں عالمی امن اتحاد کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ملکیۃ العرب سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا گیا۔تقریب کی صدارت کونسل کے چیئرمین علامہ مشتاق حسین جعفری نے کی ۔

جبکہ اس موقع پر علامہ مفتی حافظ کاظم رضا نقوی ، علامہ کرامت عباس حیدری (کراچی)، علامہ مفتی پیر وقاص منور، پیر سید محسن شاہ زنجانی، پیر سید علی رضا شاہ، محمد شفیق قادری، سید شہزاد نقوی، علامہ سید ریاض حسین رضوی، پیر سید ناظم حسین شاہ، ذاکر سید شفقت محسن کاظمی نے خطاب کیا ۔ علامہ مشتاق حسین جعفری نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ام مومنین خدیجتہ الکبریٰ ارب پتی خاتون تھیں اور آپ کے اونٹوں کے قافلے ہر وقت مصروف سفر رہتے تھے انہوں نے کہا کہ ام مومنین نے حضرت محمد مصطفی کو ہر موقعہ پر صادق و امین پایا اور آپ کے کردار سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ آپ کے ساتھ شادی کر لی۔ آپ کی دیانتداری ، سلیقہ شعاری، پاکیزگی، صدق و دیانت اور اعلیٰ اخلاق کی بدولت اسلام کو بے پناہ فائدہ ہوا۔ آج اسلام کی جتنی بھی بہاریں ہیں یہ آپ ؑ کی مقدس قربانیوں کا ثمر ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں لیکن جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -