ایڈمنسٹریٹر بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کا رمضان بازاروں کا دورہ ،اشیاء کی کوالٹی چیک کی

ایڈمنسٹریٹر بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کا رمضان بازاروں کا دورہ ،اشیاء کی ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر عثمان منان شیخ گذشتہ روز یکی گیٹ،شاد باغ،بیگم کوٹ رمضان بازار میں پھل و سبزیوں کے علاوہ دوسری چیزوں کی کوالٹی چیک کی رمضان بازارمیں عوام کی سہولت کیلئے لگائی جانے والے دوسرے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔سستے رمضان بازار میں فروخت کرنے پر تمام عملہ کو شاباش دینے کو کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مقدس مہینہ میں عوام کو ریلف فراہم کرنے دن رات کام رہے ہیں جبکہ تما م سرکاری ملازمین اور کارکن شدید گرمی میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اور دوسری جماعتوں نے اس مبارک مہینے میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کیا ہے ۔

جبکہ باقی جماعتوں نے ہمیشہ ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا ہے۔

جس کی وجہ سے ان کی پارٹی کے عثمان منان شیخ نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔

دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے ریکارڈقائم کر کے پاکستا ن کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر دیا ہے جیسا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی مزید تیز ہوگی اور عوام خوشخال ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -