حکومت پنجاب کا بجٹ تعلیم دوست بجٹ ہے،ڈاکٹر رؤف اعظم

حکومت پنجاب کا بجٹ تعلیم دوست بجٹ ہے،ڈاکٹر رؤف اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا بجٹ تعلیم دوست بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں اساتذہ کی تربیت کے لئے مختلف شہروں میں ٹریننگ اکیڈیمیاں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے جو ایک نہایت خوش آئند قدم ہے۔ علاوہ ازیں چینی زبان سیکھنے کے لئے ایک بڑی رقم مختص کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کی بصیرت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے، کیونکہ سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری زیادہ سے زیادہ طلباء چینی زبان سیکھیں۔۔
ڈاکٹر رؤف اعظم نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ کالج و یونیورسٹی اساتذہ کی تربیت کے لئے پہلی اکیڈمی کا قیام یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق اساتذہ کی تربیت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔