کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10سے 12روپے فی کلو اضافہباعث تشویش ہے، کامران سیف

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10سے 12روپے فی کلو اضافہباعث تشویش ہے، کامران سیف

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گھی اور کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں10سے 12روپے فی کلو اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بیڈگورننس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منافع خور مافیا ایک بار پھر سرگرم عمل ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد اب گھی وتیل ودوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال ہوں اور ائیرکنڈیشن دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے عوامی تکالیف کو سمجھیں اور حالیہ اضافہ کو واپس لینے کے اقدامات کریں تاکہ عوام کو رمضان میں کچھ ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک طرف حکومت کی جانب سے رمضان بازار جبکہ دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے اس لیے حکومت فی الفور اس کا نوٹس لے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4