والدین کی خدمت میں ہماری دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل

والدین کی خدمت میں ہماری دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال گائنی II کی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل اور گنگام رام سے پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ سجاد نے گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر محمد ارشد بٹ سے ان کے والد کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل نے کہا کہ والدین اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں۔ والدین زندہ ہوں تو ان کی دل و جان سے عزت اور خدمت کرنی چاہیے۔ والدین دنیا فانی سے رخصت فرما جائیں تو ان کے درجات بلندی کے لئے دُعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ والدین کی خدمت میں ہماری دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ سجاد نے کہا کہ والدین کا درجہ بہت بلند ہے، اپنے ماں باپ کا عزت و احترام کرنے والی اولاد ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتی ہے۔
دعا ہے کہ ارشد بٹ اور ان کے گھروں والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔