گرانفروشی کرنے پر42دکانداروں کے چالان، 82پر مقدمات درج
لاہور(پ ر):ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1132مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر42دکانداروں کے چالان کیے جبکہ47,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،82افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر86افراد کو گرفتار کروایا گیا۔64 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔