وزیراعظم کے نااہل ہونے میں29دن رہ گئے ہیں،فرخ جاوید مون

وزیراعظم کے نااہل ہونے میں29دن رہ گئے ہیں،فرخ جاوید مون

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاناما کی جے آئی ٹی نے حکمران اوران کے درباریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں،حکومتی درباریوں کی طرف سے جے آئی ٹی پرالزامات عدلیہ کی توہین ہے۔ پاناما کی جے آئی ٹی نے شریف برادران اوران کی ایمانداری کی بڑھکیں مارنے والے کرپٹ درباریوں کی چیخیں نکلوادی ہے۔

اوردرباریوں نے رونا شروع کردیا ہے کیونکہ ان کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے ،عدالت کوجواب شریف فیملی نے دینا ہے جبکہ تکلیف حکومت کے تنخواہ داردرباریوں کوہورہی ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا،قوم کرپشن کے معاملے میں اب مٹی پاؤپالیسی نہیں چلنے دے گی،غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیے بغیرہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بڑی بہادری کیساتھ 30دن تک اپنی رپورٹ تیارکرلی ہے اب کرپشن کے گارڈ فادرکے نااہل ہونے میں صرف 29دن رہ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف کی کرپشن کی کشتی سمندرمیں بری طرح پھنس چکی ہے اب وہ بچ نہیں سکتے ان کے درباری جتنی مرضی چھلانگیں مارلیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4