انٹر میڈیٹ امتحان پارٹ ٹو شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر

انٹر میڈیٹ امتحان پارٹ ٹو شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام 06 مئی 2017ء سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحان (پارٹI - II)پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے آخری روز (بروزبدھ) اسلامیات لازمی کا پرچہ لیا گیا۔اس سلسلے میں امتحانی انعقاد کیلئے کل 509امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیٰل و کنٹرولر امتحانات نے اس عرصہ میں مختلف امتحانی مراکز کااچانک معائنہ کیا۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی مصروفِ عمل رہیں اس حوالے سے کسی بھی امتحانی مرکز میں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے تھے علاوہ ازیں عملی امتحان کا آغاز 13 جون بروز منگل سے ہو گاجس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4