بھارت میں گرمی سے ستایا گھوڑا چلتی گاڑی میں جا گھسا

بھارت میں گرمی سے ستایا گھوڑا چلتی گاڑی میں جا گھسا
 بھارت میں گرمی سے ستایا گھوڑا چلتی گاڑی میں جا گھسا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک گھوڑا گرمی کی شدت کو برداشت نہ کر سکا اور چلتی گاڑی میں جا گھسا جس کی وجہ سے ڈرائیور اور گھوڑے دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔بھارت کے شہر جے پور میں شدید گرمی نے انسانوں کے بعد جانوروں کا بھی پارہ ہائی کردیا جہاں ایک گھوڑا دیوانہ وار دوڑتا ہوا گاڑی میں جا گھسا۔ماجرا یہ ہے کہ جے پور کے علاقے حسن پورہ میں شدید گرمی کے باعث تانگے کا مالک گھوڑے کو کھمبے سے باندھ کر اسے چارہ ڈال کر چلا گیا تاہم گرمی کی شدت نے اسے اتنا تنگ کیا کہ اس نے پول کو اکھاڑتے ہوئے دیوانہ وار دوڑنا شروع کردیا۔گھوڑے کو بھاگتے دیکھ کر سڑک پر چلنے والے افراد کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ گھوڑا دوڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے سامنے والے شیشے سے اندر داخل ہوگیا۔ حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد گاڑی سے نکال لیا گیا۔گھوڑے کو گاڑی سے نکالنے کے لئے محکمہ جنگلات کے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں جس نے انتہائی محتاط طریقے سے ایک گھنٹے بعد گاڑی کے شیشے میں پھنسے گھوڑے کو نکالا۔گھوڑے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اروند ماتھور کا کہنا ہے کہ گرمی سے گھوڑا اتنا پریشان ہوا کہ اسے پتا نہیں چلا کہ وہ پول سے بندھا ہوا ہے تاہم گھوڑے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -