معروف صحافی منصور طیب شیخ کی بیوہ نجمہ منصورجوہرٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک

معروف صحافی منصور طیب شیخ کی بیوہ نجمہ منصورجوہرٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک

لاہور(سٹارف رپورٹر) معروف صحافی اور اسلامیہ جمہوریہ کے ایڈیٹر منصو رطیب شیخ مرحوم کی بیوہ نجمہ منصو ر کو گزشتہ رات جوہرٹاؤن کے قبرستان میں ان کے شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کردیاگیا ان کی عمر 65برس تھی،وہ اپنے شریک حیات کے انتقال کے تین ماہ بعد خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نمازجنازہ بدھ کی شب جامع مسجد عثمان چنن دین روڈ جوہرٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں معروف ادیب ،شاعر،وکلاء، معروف سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت مرحومہ کے عزیزواقارب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ نے دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ وہ اپنے عزیز و اقارب میں مہمان نوازاور سلیقہ شعار خاتون کے طور پر مشہور تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج بعد نماز عصر سے مغرب تک جامع مسجد عثمان چنن دین روڈ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...