حکومت پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کی تفتیش سے پریشان ہے:قمر الزمان کائرہ

حکومت پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کی تفتیش سے پریشان ہے:قمر الزمان کائرہ

  

لاہور ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے موجودہ حکمران کا مستقبل کیا ہو گا، حکمران جماعت کو اپنے مستقبل کا بہتر علم ہے، گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا حکمرانوں کے حالیہ لہجوں اور رویوں سے لگتا ہے حکومت پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کی تفتیش سے پریشان ہے، ن لیگی سینیٹر نہال ہاشمی لاکھ ہاتھ پاؤں ماریں اپنا استعفیٰ واپس لیں لیکن انہوں نے اداروں کے با ر ے میں جو الفاظ استعمال کیے اسکا خمیازہ تو بھگتنا ہی ہوگا اورانکا انجام بھی پرویز رشید جیسا لگتا ہے،حسین نواز کی سوشل میڈیا پر آنیوالی تصویر کا بہت شور شرابا ہے لیکن سب سے پہلے ادارے تصویر لیک کا فیصلہ کریں شریف برادران یا ن لیگ کو اگر حسین نواز کا اتنا ہی خیال تھا تو حکمران ان کیلئے کوئی اعلیٰ نسل کا صوفہ ہی لگا دیتے، آج 17ء ہے 1997ء نہیں، ن لیگ نے ماضی کی طرح اگر عدلیہ پر حملہ کیا تو عوام حکمرانوں کو چھوڑیں گے نہیں، عوام اداروں کی خود حفاظت کر لیں گے، نواز شریف پہلے تو بڑے جلسے کرتے تھے، اب کیوں نہیں کر رہے اب نواز شریف کو اپنے کارکن اور غریب عوام یاد آ گئی ہے، ان کا گزشتہ دنوں کا دورہ لاہور بھی اپنی گھبراہٹ اتارنے کی کڑی کا سلسلہ تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -