علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرکسٹم مافیااورایف آئی اے عملے کی عیدی مہم

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرکسٹم مافیااورایف آئی اے عملے کی عیدی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ارشد محمو د گھمن/سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرکسٹم مافیااورایف آئی اے کی چاندی ہوگئی،عملہ کی جانب سے عید ی بنا نے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیاہے ، سیکڑوں مسافر عملہ کے ہاتھوں یر غمال بن گئے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق باو ثو ق ذرائع سے معلو م ہو ا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ پر عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیرون ملک دبئی ، شارجہ ، سعو دی عرب اوریو رپی اور دیگر ممالک سے پاکستا ن عید منانے کے لئے آنے والے سیکڑوں مسافروں کو کسٹم حکا م اور ایف آئی اے کی جانب سے سخت چیکنگ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ محکمہ کسٹم کا عملہ جان بو جھ کر مسافروں کو سامان کی چیکنگ اور دیگر بہانوں سے خوار کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کے دوران شراب کے درجنوں بو تلوں پر مشتمل کارٹن پکڑنے کے بعدیہ کارٹن بااثر افراد کو محکمہ کسٹم حکا م کی طرف سے عید گفٹ کی شکل میں بھی پہنچانے کا عمل جاری ہے ۔ذرائع نے مزید بتا یا کہ چیکنگ کے دوران مسافروں کو کسٹم حکا م جان بو جھ کر چیکنگ کے بہانے 2سے 4گھنٹے خوارکر نے لگے جبکہ ایف آئی اے کا عملہ بھی بیرون ممالک جانے اور آنے والے مسافروں کو حیلے بہانوں سے دستاویز کی مد میں پوچھ گچھ کرکے مبینہ طور پر مال بٹورنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس حوالہ سے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں تاہم اگر کوئی اہلکارملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -