دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں،ایاز صادق

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں،ایاز صادق

  

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایران میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمان اور مزار پر ہونے والے حملوں کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور تہران میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ ایک جسم کی طرح ہے، اگرایک حصے کو تکلیف ہوئی تو پوراجسم متاثر ہوتا ہے عرصہ دراز سے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک سے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں،ہم سب کو متحد ہوکر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ آخر -