غیرقانونی حراست میں رکھنے پرایس ایچ اواورتفتیشی افسرکومعطل، زیرحراست افراد کورہاکردیا،ڈی پی اوشیخوپورہ

غیرقانونی حراست میں رکھنے پرایس ایچ اواورتفتیشی افسرکومعطل، زیرحراست افراد ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہایکورٹ میں 3افراد کوپولیس کی غیرقانونی حراست میں رکھنے کے کیس میں ڈی پی اوشیخوپورہ محمدسرفرازورک عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی پی او نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی حراست میں رکھنے پرایس ایچ اواورتفتیشی افسرکومعطل جبکہ زیرحراست افراد کورہاکردیاگیا ہے ۔محمد ریاض کی درخواست پرسماعت شروع ہوئی تو درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ میں 3افراد کوغیرقانونی میں حراست میں رکھاگیا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان افراد کوبازیاب کراکے رہائی کاحکم دیاجائے۔عدالتی حکم پرڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز ورک پیش ہوئے اورانہوں نے عدالت کوبتایا کہ 3افراد محمد صدیق ، امتیاز اورعرفان کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے ایس ایچ او اکرم سندھو اور تفتیشی افسر ساجد شاہ کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے جبکہ مذکورہ تینوں افراد کو بھی چھوڑ دیاگیا ہے، عدالت نے ڈی پی اوشیخوپورہ سرفرازورک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 3 افراد کو پولیس کی غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف دائردرخواست نمٹادی۔

مزید : صفحہ آخر