پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 3 ہفتوں میں جواب طلب

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 3 ہفتوں میں جواب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج فرید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر 3 ہفتوں سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر تنویر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے کالج کے طلباء کی فیسوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، حکم امتناعی کے باوجود پرنسپل نے فیسیں جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کرانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، پرنسپل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر