شیخ زیدہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدہ پرترقی دینے کانوٹیفکیشن تاحکم ثانی روک دیا گیا

شیخ زیدہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدہ پرترقی دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے شیخ زیدہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو پروفیسرز کے عہدہ پرترقی دینے کانوٹیفکیشن تاحکم ثانی روک دیا،عدالت نے آج 8جون کوہونے والی ڈی پی سی کا ریکارڈ بھی 15جون کوطلب کرلیاہے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹرمزمل طاہر کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے شفقت محمود چوہان ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی زیرصدارت ہونے والے پرموشن بورڈ اجلاس ہورہا ہے جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20میں پروفیسرز میں ترقی دینے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ درخواست گزار نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسرڈاکٹرفرید احمد خان کی تعیناتی کو عدالت عالیہ میں چیلنج کررکھا ہے اورابھی چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹرفرید کی تعیناتی قانونی ہونے بارے فیصلہ نہیں ہوا۔ خدشہ ہے کہ آج ہو نے والی ڈی پی سی میں درخواست گزارکوانتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ترقی سے محروم کردیاجائے گا۔درخواست گزارکے وکیل کا مزید کہناہے کہ پرموشن کمیٹی میں شامل ڈپٹی ڈین محمد اسلم کچھی نے خود ہی اپنی ترقی کی سفارش کررکھی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی زیرصدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کو ایسوسی ایٹ پروفیسروں کوگریڈ 20میں ترقی دینے کیاقدام کو کالعدم قراردیا جائے۔ اورعدالتی فیصلہ تک پروموشن بورڈ کوکسی ایسوسی ایٹ پروفیسرکو ترقی نہ دینے کاحکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -