وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر

وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالت کو گمراہ کرنے اورمشیروں کی غلط تعداد بتانے کے الزام پروزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست خدائی خدمتگار تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ لاہور میں وزیر اعظم کے مشیروں مشیروں اورمعاونین کی تعیناتیوں کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔وفاقی حکومت نے عدالت میں وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد کے حوالے سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی کل تعداد سات ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت کو گمراہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 63کے تحت وزیراعظم کو نااہل بھی قراردے۔

مزید :

صفحہ آخر -