صرف ایک خوراک سے 30 روز تک ذیابیطس پرکنٹرول

صرف ایک خوراک سے 30 روز تک ذیابیطس پرکنٹرول
صرف ایک خوراک سے 30 روز تک ذیابیطس پرکنٹرول

  

نارتھ کیرولائنا(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ انسولین کے انجکشن لگوانے پڑتے ہیں جو ایک تکلیف دہ عمل ہے لیکن ماہرین نے اب ایک ایسا طریقہ وضع کر لیا ہے جس کی بدولت مہینے میں صرف ایک سے دو مرتبہ ہی انسولین کا انجکشن لگوانا کافی رہے گا اور مریضوں کو ہر روز اس اذیت سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ذیابیطس کی بعض جدید ترین دواؤں میں ’’گلوکوگان لائک پیپٹائیڈ 1‘‘ یا مختصراً ’جی ایل پی1‘ (GLP1) کہلانے والا ایک مالیکیول موجود ہوتا ہے جو جسم میں اس وقت انسولین کی پیداوار بڑھا دیتا ہے جب گلوکوز کی مقدار اضافی ہونے لگے اور اس طرح وہ خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے۔اپنی بہترین خصوصیات کے باوجود جی ایل پی1 جب انسانی جسم کے اندر پہنچتا ہے تو بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہوجاتا ہے اور یوں اپنا بھرپور فائدہ نہیں دے پاتا۔ اگرچہ جی ایل پی1 کے ساتھ کچھ مزید سالمات (مالیکیولز) شامل کرکے اس کی پائیداری میں اضافہ ضرور کیا گیا ہے لیکن تب بھی یہ 3 سے 7 دن کے اندر اندر گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔لیکن نئی حکمتِ عملی کے تحت سائنسدانوں نے جی ایل پی1 کو اس قابل بنالیا ہے کہ یہ جسم میں دو ہفتوں سے بھی زیادہ عرصے تک اپنا وجود برقرار رکھ سکتا ہے اور یوں ایک طویل عرصے تک ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجکشن سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -