بحریہ انکلیو اسلام آباد چڑیا گھر میں رائل بنگال شیرنی کے تین بچوں کی پیدائش

بحریہ انکلیو اسلام آباد چڑیا گھر میں رائل بنگال شیرنی کے تین بچوں کی پیدائش
بحریہ انکلیو اسلام آباد چڑیا گھر میں رائل بنگال شیرنی کے تین بچوں کی پیدائش

  


راولپنڈی / اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بحریہ انکلیواسلام آبادکے چڑیا گھر میں رائل شیرنی کے تین صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ شیرنی اور بچے صحت مند ہیں اور بچوں نے شرارتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔جس سے سب لوگ بہت مخطوظ ہورہے ہیں۔بنگال شیرنی 2014 میں بحریہ انکلیو اسلام آبادکے چڑیا گھر میں لائی گئی تھی اور تب سے ایک ممتازحیثیت رکھتی ہے۔شیرنی کے بچے چڑیا گھر میں آنے والے بچوں کے لیے ایک نئی توجہ کامرکز ہیں۔اس کے علاوہ بحریہ انکلیو اسلام آبادکے عملے کو بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سمیت جڑواں شہروں کے لوگوں کی طرف سے مبارکباد،نیک خواہشات اور انکوائری کالز موصول ہورہی ہیں۔بحریہ انکلیو کلب کی ویٹرنری آفیسرڈاکٹر صائمہ صومل کا کہنا ہے۔’’شیرنی اور بچوں کی صحت بہت اچھی ہے اور چاروں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ماں کے دودھ کے ساتھ بچوں کو بھرپور غذا اور نشونما کے لیے مزید سپلیمنٹس دےئے جا رہے ہیں ہم سب بہت خوش ہیں اور خاندان کے نئے ممبران کی پوری طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔‘‘بحریہ انکلیو اسلام آباد کا چڑیا گھر بہترین نسل کے جانوروں کا مسکن ہے اوریہ آنے والے لوگوں خاص طور پر بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ان جانوروں کو انتہائی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار عملے کی نگرانی میں بین الا قوامی معیار کے ماحول میں رکھا جا رہا ہے۔بحریہ انکلیو ،اسلام آباد میں ایک اعلٰی درجے کی پْرتعش رہائشی کمیونٹی ہے جہاں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے شاندار طرزِ زندگی سمیت ریسٹورنٹس،گالف کورس اور پارکس موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر