الیکشن کمیشن کا اجلاس،عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کا جائزہ

الیکشن کمیشن کا اجلاس،عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کا جائزہ

  

اسلام آباد (این این آئی) آئندہ عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کے زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی جو کہ گزشتہ ہونیوالی میٹنگز کے تسلسل کا حصہ ہے۔ اس اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن کے تما م اعلی افسران سمیت دیگر شعبوں / ونگز کے ڈائریکٹر ز اور ڈپٹی دائریکٹر ز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آئندہ الیکشن میں استعمال ہونے والے سامان کی بہترین کوالٹی اور بروقت خریداری کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کئے گئے جن میں کافی چیزوں کی فیزی بلٹی کے حوالے سے غور کیا گیا اور اس سلسلے میں پی سی ایس آئی آرسے بھی تجاویز اور رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان الیکشن میٹریل میں ٹرانسپیرنٹ بیلٹ باکسز ، فولڈ ہونیوالی سکرین آف کمپارٹمنٹ ، پلاسٹک مہریں ، کپڑے کے تھیلے ، اسٹیشنری کا سامان مثلاً ان منٹ سیاہی کی جگہ مارکر کا استعمال، لیکوڈ گم کی جگہ UHU گم سٹک ، ٹرانسپیرنٹ ٹیپ ، بیٹری /ٹارچ اور سی سی ٹی وی کیمروں جیسی چیزیں شامل ہیں۔دوسرا اہم فیصلہ انتخابی عملہ کی تربیت کے حوالے سے کیا گیا۔ جو الیکشن کمیشن کے افسران سے ہی لئے جانے کا فیصلہ ہوا اور ان کے ناموں کا تعین بھی کر لیا گیاہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ریٹاٹرڈ افسران کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز بھی زیر غورہے اور آئندہ ماہ ان کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن/اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -