کراچی ایئرپورٹ ناکارہ ’’طیاروں کا قبرستان‘‘ بن گیا

کراچی ایئرپورٹ ناکارہ ’’طیاروں کا قبرستان‘‘ بن گیا

کراچی(این این آئی) کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے ہیں، درجنوں خراب طیاروں میں پرندوں نے بسیرا کرلیاہے جس کے باعث کوئی بھی نا خوشگوار صورتحال پیش آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 30 سے زائد ناکارہ طیارے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، یہاں نجی ایئرلائنز کے20اورغیرملکی ایئرلائنزکے10طیارے کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ناکارہ طیارے ہٹانے کیلئے متعلقہ ایئرلائنز کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، خطوط میں لکھا گیا ہے کہ یہ ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں، پرندوں کے باعث گزرنے والی پروازوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ یہ ناکارہ طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے طیاروں کی پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر