عمران نے توہین عدالت کے الزامات لگائے ایک بھی ثبوت نہیں دے سکے، دانیال عزیز

عمران نے توہین عدالت کے الزامات لگائے ایک بھی ثبوت نہیں دے سکے، دانیال عزیز

  

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ان پر توہین عدالت کے الزامات لگائے ہیں لیکن ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔ وہخود عدالت عظمیٰ اور انسداد دہشتگردی کی عدالت سے فراری ہیں ، الیکشن کمیشن میں جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں ۔مشرف لیگ ان کے دائیں بائیں کھڑی ہے حقائق عوام کے سامنے ہیں ، نقل مار خان زیادہ منافقت نہیں کرسکتے ، ہم ان کا چہرہ بے نقاب اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی دراصل عمران خان خود ہی اے ٹی سی اور سپریم کورٹ سے فراری ہیں اب عدالتوں میں ان کیخلاف کیسوں سے وہ حواس باختہ ہوگئے ہیں اور الزامات در الزامات لگارہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ الیکشن کمیشن سے نوٹس ملنے کے بعد میں تو حاضرہوگیا مگر عمران خان غیر حاضر رہے ،توہین عدالت کا کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر جواب جمع کرانے کیلئے تیرہ جون تک مہلت دے رکھی ہے ۔انشاء اللہ اپنا دفاع مضبوط دلائل کے ساتھ کرکے یہ ثابت کروں گا کہ میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔ہم نے قومی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے خون پسینہ ایک کیا ہے عمران خان مشرف لیگ اور دوسروں کے ساتھ مل کر اداروں کی تضحیک کرہے ہیں لیکن حقائق عوام کے سامنے ہیں وہ زیادہ جھوٹ بول سکتے ہیں اور نہ ہی منافقت کے سامنے واضح ہورہی ہے اور ہم اپنی کوششوں سے ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب اور ملکی خدمت کرتے رہیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -