400سے زائد کمپنیاں سپریم کورٹ کا سہارا لے کر کوٹہ کی لائن میں لگ گئیں

400سے زائد کمپنیاں سپریم کورٹ کا سہارا لے کر کوٹہ کی لائن میں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپریم کورٹ کی طرف سے نئے ٹور اپریٹرز کو حج کوٹہ دینے کا فیصلہ آتے ہی درجنوں بروکر کوٹہ حاضر ہے کی پٹاری لے کر میدان میں آ گئے ،نئی انرول کمپنیوں کے دفاتر میں ٹیلی فون،قوائد آپ پورے کریں کوٹہ ہم لے کر دیں گے پہلے کوٹہ کا لیٹر پھر ادائیگی ایک کروڑ کا ریٹ نکال دیا،کوٹہ مافیا نے نیا نعرہ متعارف کرا دیا ،وزارت مذہبی امور نئی آزمائش میں پڑ گئی کس کو کوٹہ دیں کس کو نہ دیں چار سو سے زائد کمپنیاں سپریم کورٹ کا سہارا لے کر کوٹہ کی لائن میںآ لگی ہیں ،11سو کمپنیاں بھی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کوٹہ کی امید لگا بیٹھی ہیں، سپریم کورٹ نے2013ء کے فیصلے پر درآمد کا حکم دیا ہے،کرائی ٹیریا نہیں دیا کوٹہ الاٹمنٹ کے لیے کیا کرائی ٹیریا اپنایا جائے ،80فیصد نیو انرول کمپنیاں پرانے ٹور اپریٹرزکے رشتے داروں کی ہیں سنجیدہ حلقوں نے قوائد پورا کرنے والی کمپنیوں کی قرعہ اندازی کی تجویز دے دی ،وزارت مذہبی امور کے حلقے 2006ء والا کرائی ٹیریا پر عمل درآمد کے خواہش مند،وزراء،ایم این اے،سینٹرز کے رشتے داروں کے وزارت مذہبی امور میں ڈیرے،کوٹہ کی خریدو فروخت کی منڈی لگانے والوں نے اپنا نام کمپنی کا نام اور فون نمبر کے ساتھ واٹس اپ پیغام چلانا شروع کے دئیے ،وزارت مذہبی امور خاموش ہیں ،واٹس اپ پر چلنے والے نام سے سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری،سیکشن آفیسر تک آگاہ ہیں مگر کوٹہ کی خریدو فروخت کی منڈی کو روکنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -