حکومتی ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں،نواز شریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی صحیح کام نہیں کر سکتی: عمران خان

حکومتی ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں،نواز شریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی ...

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر صحیح کام نہیں کر سکتی، نواز کے کارندے جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گئے تب تک جے آئی ٹی صحیح طرح کام نہیں کر سکتی، نواز شریف کے کارندے مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں، ان کارندوں کو اس ذہنیت سے پالا گیا ہے کہ جو ہمارے حق میں نہیں وہ جانبدار ہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ آخر