ناقص گھی کی فروخت کیخلاف فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں روکنے کیلئے حکم امتناعی کی استدعا مسترد

ناقص گھی کی فروخت کیخلاف فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں روکنے کیلئے حکم امتناعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ناقص گھی کی فروخت کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں روکنے کے لئے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی اور گھی ملوں کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار گھی ملوں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے گھی کے مختلف نمونہ جات حاصل کر کے ناقص پائے جانے والے گھی کو مارکیٹ سے اٹھانے اور تلف کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھی ملوں کو سماعت کا موقع دئیے بغیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی یکطرفہ کاروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔فوڈ اتھاٹی کے وکیل میاں افتخار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناقص اور غیر معیاری گھی کی فروخت کے نتیجے سے شہری کینسر اور دیگر جان لیواء بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ناقص گھی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف میڈیا میں اشتہارات جاری کئے گئے ،حکم امتناعی کی درخواست مسترد کی جائے جس پرعدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر کے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
استدعا مسترد

مزید :

صفحہ آخر -