میانمار کا فوجی طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت 116افراد ہلاک

میانمار کا فوجی طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت 116افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانمار(صباح نیوز)میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقے داوئی ٹان سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا