سوشل میڈیا پر پیغامات بے بنیاد بغیر تصدیق کے آگے نہ بھیجیں، آئی ایس پی آر

سوشل میڈیا پر پیغامات بے بنیاد بغیر تصدیق کے آگے نہ بھیجیں، آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پاک فوج سے منسوب گردش کرنے والے انتباہی پیغامات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے نام سے منسوب چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب جعلی میسجز گردش کررہے ہیں جن میں عوام کو خبردار کیا جارہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنے کے لیے نمبر بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔یہ وضاحت بھی کی گئی کہ آئی ایس پی آر کا کوئی واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ادارہ صرف سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے پریس ریلیز اور اطلاعات جاری کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات بے بنیاد ہیں اور عوام ایسی افواہوں کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بھیجیں۔
آئی ایس پی آر