رمضان پیکج ڈھونگ ثابت ہوا

رمضان پیکج ڈھونگ ثابت ہوا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ماہ رمضان پیکج ڈھونگ ثابت ہوا ہے ماہ رمضان کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو نہیں ہو امحض بیانات اور دعوؤں سے عوام کو لالی پاپ دیا گیا غیر معیاری اور ناقص اشیا کی وجہ سے رمضان بازار خالی پڑے ہیں لوگ اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں وزیر اعلی ماہ رمضان کا پیکج دینے کی بجائے اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دیتے تو عام آدمی کو ریلیف ملتا مگر شوباز شریف کو اشتہارات لگانے اور اپنی تصویروں کی نمائش کرنے کی عادت ہے اس لئے وہ صرف اُسی کام کو ترجیح دیتے ہیں جہاں اُن کے نام کی فلیکسیں آویزاں ہوں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف اقدام کرنے کے بھی بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ کا فراڈ قوم پر عیاں ہو چکا ہے پنجاب پر نو سالوں سے مسلط مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اشتہاروں اور شعبدہ بازیوں کی نذر کر دیا گیاہے

عزیز الرحمن چن

مزید : کراچی صفحہ اول