عمران خان نے سیاسی سرگرمیاں نتھیاگلی سے چلانا شروع کر دیں

عمران خان نے سیاسی سرگرمیاں نتھیاگلی سے چلانا شروع کر دیں

اسلام آباد (آن لائن) گرفتاری کا ڈر یا موسم کے مزے لینے کا شوق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیاں نتھیا گلی سے چلانا شروع کر دی ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں سے نتھیاگلی میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں اور تمام سرگرمیاں بھی وہاں سے چلائی جارہی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی نتھیا گلی میں کیا گیا، اور اس کے بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نذر محمد گوندل کی شمولیت کا اعلان بھی نتھیا گلی میں کیا گیا، آخر اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کو چھوڑ کرخیبر پختونخوا کے علاقہ نتھیا گلی مین ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں اور تمام تر سیاسی سرگرمیوں کو بھی وہاں سے چلایا جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق ہو سکتا ہے کہ وہ گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے نتھیا گلی میں ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں، کیوں کہ خیبرپختونخوامیں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہے اور ان کو گرفتاری کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لئے وہ موسم کے مزے لینے کیلئے نتھیا گلی میں قیام پذیر ہیں ۔

سیاسی سرگرمیاں

مزید : کراچی صفحہ اول